ذکر الہی کی اہمیت و فوائد
ذکر اپنے معنی کے لحاظ سے نماز، تلاوت قرآن اور دعا و استغفار سب پر مشتمل ہے اور یہ سب اسکی خاص خاص شکلیں ہیں ۔ذکر اللہ کے ساتھ تعلق مستحکم رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے-قرآن پاک میں اللہ تعالی مومنین کی صفات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: "بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کے آنے جانے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں-جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) خدا کو یاد کرتے اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے اور کہتے ہیں اے پروردگار تو نے اس کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے"(آل عمران 190-191) ایک اور جگہ فرمایا: اے اہل ایمان خدا کا بہت ذکر کیا کرو-(الاحزاب:41) ذکر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں: فَاذْکُرُوْنِيْ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْالِيْ وَلَا تَکْفُرُوْنِ o ’’سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو‘‘ البقره، 2 : 152 ’میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ رہتا ہوں اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو ...