Posts

Showing posts from June, 2022

میرا سفر عمرہ (خالہ اور خالو مرحومین کے نام جن کے ساتھ ہم نے یہ سفر ادا کیا )

Image
                         جب انسان کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے اور اللہ کی مرضی اس میں شامل ہو تو وہ کام بہت جلد اپنی تکمیل کو پہنچ جاتا ہے –یہاں عمرےکا ارادہ بنا اور  تمام راستے کھلنے لگے –پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی اس لئے بھاگم بھاگ پاسپورٹ بنائے-امی کے جاننے والوں کے ذریعے ایک اچھی سے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کیا ۔پیر کو پاسپورٹ ان کے حوالے کئے  اور اتوار کے دن وہ ہمیں پاسپورٹ اور ٹکٹ تھما کر چلے گئے-اتنی آسانی اور جلدی سے کام ہو جائے گا اس کا یقین نہیں آرہاتھا –تمام رشتہ داروں کو اطلاع دی گئی-اسی دوران پتا چلا کہ خالہ اور ان کے اہل خانہ بھی عمرہ کے لئے جا رہے ہیں –یہ سن کر خوشی دوبالا ہو گئی اور جب مزید معلومات کی تو پتہ چلا کہ ایک ہی فلایٹ سے ہم سب عازم سفر ہوں گے-( ہماری فلائٹ ایک دن آگے  تھی لیکن خالہ نے دعائیں کی کہ بچے اکیلے جارہے ہیں  ہم ایک ساتھ چلے جائیں تو وہ ایک دن لیٹ ہوگئی)۔ اگلا دن تو سامان اکٹھا کرتے اور لوگو ں کے فون سنتے ہوئے گزر گئے-منگل کی صبح اٹھ کر ہسپتال پہنچے اور پولیو کار...