ماہ شعبان اس کی اہمیت اور بدعات
شعبان اسلامی کلینڈر کا آٹھواں مہینہ ہے ۔ حضورؐ کا طرز عمل تھا کہ آپﷺ رمضان کی تیاری ماہ شعبان سے ہی شروع کرتے تھے چونکہ رمضان میں نبیﷺ کو نبوت ملی تھی اور قرآن جیسی عظیم الشان کتاب کا نزول شروع ہوا تو نبیﷺ نہ صرف رمضان المبارک میں خصوصی عبادت کا اہتمام کرتے بلکہ پہلے سے شعبان میں بھی رب کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے – حضورؐ کا یہ معمول تھا کی اس مہینے میں سب سے ذیادہ روزے رکھتے- حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں"رسول ﷺ شعبان سے ذیادہ کسی مہینہ میں روزے نہیں رکھتے تھے شعبان کے پورے دنوں میں آپؐ روزے سے رہتے-آپؐ فرمایا کرتے عمل وہی اختیار کرو جس کی تم میں طاقت ہو کیونکہ اللہ ثواب دینے سے نہیں تھکتا تم خود ہی اکتا جاؤ گے-(صحیح بخاری -1969) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ "رسولﷺنفل روزے رکھنے لگتے تو ہم آپس میں کہتے اب آپﷺ روزہ رکھنا چھوڑیں گے نہیں اور جب آپﷺ روزہ چھوڑ دیتے تو ہم کہتےاب آپﷺروزہ رکھیں گے نہیں -میں نے رمضان کو چھوڑ کر رسولﷺ کو کبھی پورے مہینے کا نفلی روزہ رکھتے نہیں دیکھا اور جتنے روزے آپﷺ شعبان میں رکھتے تھے میں نے کسی مہینے...