آخری عشرے کی فضیلت اور لیلۃ القدر

رمضان کا مہینہ تما م مہینوں سے افضل ہے -یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ نے قرآن کو نازل کیا ہے –اور اس مہینہ کے روزے فرض کئے گئے ہیں –قرآن میں اللہ کا ارشاد ہے- رمضان کا مہینہ جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہےاور جس میں ہدایت کی کھلی کھلی نشانیاں ہیں اور جو حق و باطل کو الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے - (سورہ البقرہ -185) حضورﷺ کا ارشاد ہ ے "ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیئے کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک نیکی دس گنا تک اوردس سے سات سو گنا تک بڑھائی جاتی ہے لیکن اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ روزے کا معاملہ اس سے جدا ہے کیونکہ وہ میرے لیےہے اور میں ہی اسکا اجر دوں گا-" رمضان کے دو عشرے گزر گئے –تیسرا عشرہ شروع ہونے کو ہے –جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے –اللہ تعالی کا ارشاد ہے "اس کتاب روشن کی قسم کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں"-(سورہ دخان-2-3) امام ابن کثیر فرماتے ہیں "اس شب ہر کام طے کیے...