سیرت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ
دسویں محرم 61 ہجری کا سورج میدان کربلا پر اپنی غمگین کرنیں ڈال رہا تھا ۔ابھی کچھ وقت پہلے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا تھا ۔جنہوں نے صبر و برداشت، ہمت و استقامت، ایثار و قربانی کی اعلی مثال رقم کی ۔جن کے بارے میں حضورﷺ نے فرمایا تھا حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ علی و فاطمہ رضی اللہ عنہاکی اولاد تھے۔پانچ شعبان 4 ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔حضورﷺنے ان کا نام حسین بن علی بن ابی طالب رکھا ۔کنیت ابو عبد اللہ تھی ۔حسن بن علی رضی اللہ عنہاان سے ایک سال بڑے تھے۔انتہائی حسین و جمیل اور شکل و صورت میں سب سے ذیادہ اپنے نانا سے مشابہت رکھتے تھے۔مدینہ کا ہر شخص ان سے محبت رکھتا تھا کیونکہ حضورﷺنے ان کے بارے میں فرمایا تھا"اے اللہ جس طرح میں ان دونو ں سے محبت رکھتا ہوں تو بھی ان سے محبت رکھ اور جو ان دونوں کو محبوب رکھے تو ان کو محبوب رکھ۔"(ترمذی)ایک اور جگہ فرمایا "جسے یہ پسند ہو کہ وہ اہل جنت میں سے کسی شخص کو دیکھے تو وہ سیدنا حسین بن علی کو دیکھ لے"۔ایک دن آپ ﷺخطبہ دے رہے تھے دیکھا کہ حسن و حسین گرتے پڑتے آ...