ماہ ربیع الاول اور عید میلادالنبیﷺ
.png)
ماہ ربیع الاول او رمیلاد النبی ﷺ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ماہ ربیع الاول کے مبارکباد کے میسیجز موصول ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔مختلف جگہوں پر مختلف تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں ۔سبز رنگ کے کپڑوں کا استعمال ذیادہ ہونے لگتا ہے ۔اور جیسے جیسے 12 ربیع الاول قریب آتا ہے تو چراغاں کا بھی اہتما م شروع ہو جاتا ہے ۔بڑی بڑی محفلیں سجائی جاتی ہیں ۔نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور دیگیں تقسیم کی جاتی ہیں ۔کیک کاٹے جاتے ہیں اور غبارے لگائے جاتے ہیں اور ہر جگہ سے جلوس نکالے جاتے ہیں ۔ آپﷺ کی آمد دنیا کے لئے ایک نعمت ہے جنہوں نے انسانیت کو تاریکی سے نکال کر روشنی کی طر ف لے گئے ۔جنہوں نے انسانیت کو ایک معراج پر پہنچایا اس لئے ایک مسلمان کے لئے ان کی پیدائش کسی نعمت سے کم نہیں اور ان کی پیدائش کے مہینہ اور دن پر خوش ہونا ایک فطری امر ہے۔لیکن ان پر خوش ہونے کے لئے طریقہ بھی وہی اختیار کرنا چاہیئے جو جائز ہو اور ہر اس راستے سے بچنا چاہیے جو نیکی کی بجائے گناہ کا سبب بنے ۔اور ہمیں وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو حضورﷺ سےثابت ہو یا صحابہ کرام تابعین اور تبع تابعین سے منقول ہو ۔آپﷺ کی زند...